۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قرآن کریم

حوزہ / ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا آن لائن ہنگامی اجلاس پیر 31 جولائی کو منعقد ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے پیر 31 جولائی کو وزرائے خارجہ کا آن لائن اجلاس طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں سويڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے سويڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات کے فورا بعد پاکستان، عراق، ترکیہ اور کویت سمیت مختلف اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .